کی صدر زینا وولڈرِج کی کراچی آمد، اسکواش کے فروغ پر زور
کراچی (رپورٹ: محمد سلیمان خان)

ورلڈ اسکواش فیڈریشن (WSF) کی صدر زینا وولڈرِج نے کراچی میں جاری انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے موقع پر پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے پاکستان آکر دلی مسرت ہوئی ہے، اور ہم اسکواش کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے۔”

زینا وولڈرِج نے پاکستان کے لیجنڈری کھلاڑی جہانگیر خان سے بھی ملاقات کی اور ملک میں اسکواش کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

WSF کی صدر نے چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے سنسنی خیز مقابلے بڑے انہماک سے دیکھے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسکواش کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جسے عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر