93امتحانی ہالزکوسرکاری ہال میں ضم کیاگیا،فیصل ترکئی

صوبائی وزیرابتداائی وثانوی تعلیم فیصل ترکئی نے کہاہے کہ صوبے میں میٹرک امتحانات کیلئے تین ہزار سے زائد ہالزہیں ہم شفافیت کو لاناچاہتے ہیں ماضی میں پرچہ جات لیک ہواکرتے تھے جس کی روک تھام کیلئے پرائیویٹ امتحانی ہالز کی منتقلی کا فیصلہ کیاہے۔صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرتعلیم نے کہاکہ پشاورمیں 93امتحانی ہالزکوسرکاری ہال میں ضم کیاہے بنوں،کوہاٹ،مردان میں سوفیصد ہالزمنتقل کئے ہیں یہ اقدام ضرورت کی بنیاد پر اٹھایاہے انہوں نے کہاکہ99فیصد طالبعلم تیاری کرکے آتے ہیں جبکہ صرف ایک فیصد لوگ امتحانات میں نقل کرتے ہیں ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں کمانڈسنٹربنایاہوا ہے اس مرتبہ ضلعی انتظامیہ افسران اور پولیس افسران کو انگیج کررہے ہیں ڈی ایم اوز کم ازکم ایک گھنٹے تک ہال میں وقت گزاریں گے پاکٹ گائیڈ اور فوٹواسٹیٹ پر پابندی لگائی ہے بورڈزچیئرمین اورکنٹرولر میرٹ پرتعینات کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال پرچے لیک کرنے پر 152اساتذہ کو چارج کیاتھایہ ناقابل برداشت ہے کہ ایک بندہ پرچہ لیک کرے اور پھروہی کلاس میں پڑھاتارہے اس بار ایسی کوئی عمل برداشت نہیں کرینگے،پرچے لیک سے متعلق میڈیاپرچلنے والی خبروں میں بیشترجعلی ہوتی ہیں دیگرصوبوں کی نسبت ہمارا ایجوکیشن سسٹم بہتر ہے نقل کی رجحان کو ختم کرنے کیلئے مزیداقدامات اٹھائیں گے۔ قبل ازیں پی پی کے پارلیمانی لیڈر احمدکریم کنڈی نے توجہ دلانوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ امتحانی مراکز ایک قسم کی دکانیں بن چکی ہیں جب بھی امتحانات ہوتے ہیں لوگ ڈیوٹیاں لگانے کیلئے سفارش کرتے ہیں سکول وکالج کے انتظامی سرپرست اس میں ملوث ہوتے ہیں صوبے میں ایساکوئی نظام نہیں کہ جس کے تحت انکی ڈیوٹیاں لگائی جاسکیں سکول اوراساتذہ کی تعدادبڑھائی توجارہی ہے لیکن کوالٹی ایجوکیشن کم ہے نقل کارجحان دن بدن بڑھ رہاہے حکومت کی اس حوالے سے کیاپالیسی ہے اے این پی کے رکن ارباب عثمان نے کہاکہ امتحانی ہالزکی منتقلی کامقصد کیاہے اگریہ اقدام نقل کی روک تھام کیلئے لیاگیاہے تو اس سے نقل کم نہیں بلکہ مزید زیادہ ہوگی حکومت اس مسئلے پر غور کرے۔سپیکربابرسلیم سواتی نے کہاکہ بچوں کو نقل کی طرف راغب کرنے اورسہولت دینے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے وزیرتعلیم نے سپیکرکی بات سے اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر