خیبرپختونخوااسمبلی میں صوبائی کابینہ میں وزیرخزانہ نہ ہونے کوصوبے کیلئے معاشی نقصان قراردیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمدکریم کنڈی نے کہا ہے کہ رولزآف بزنس کے مطابق این ایف سی ایوارڈکی تکمیل پربحث ہوتی ہے،این ایف سی رپورٹ پربحث نہ ہونے کا نقصان صوبے کوہورہاہے خدارامعاشی ٹیم کوبلائیں جوہمیں این ایف سی رپورٹ پربریفنگ دے اسکے علاوہ میری گزارش ہے کہ کابینہ میں صوبائی وزیر خزانہ لیں صوبے کے مشیر خزانہ کواین ایف سی میٹنگ میں کوئی نہیں چھوڑے گا کیونکہ اسلام آبادکے ایوانوں میں ایڈوائزرکی کوئی گنجائش نہیں ہے آپ کا وزیرخزانہ ہی نہیں مشیر کاآئین میں کوئی کردار نہیں،سپیکربابرسلیم سواتی نے کہاکہ اس مسئلے پربحث کیلئے دن رکھ لینگے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00