مانٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 43رنز سے شکست دیکر کلین سویپ مکمل کیا۔

مانٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 43رنز سے شکست دیکر کلین سویپ مکمل کیا۔
شکیل الرحمان

 

مانٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 43رنز سے شکست دیکر کلین سویپ مکمل کیا۔پہلی وکٹ کی شراکت میں بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے 73کا اضافہ کیا۔اس کے بعد کوئی قابل زکر رفاقت دیکھنے کو نہیں ملی۔بابر اعظم کے پچاس رنز کے بعد محمد رضوان کے 37رنز دوسری اچھی اننگز تھی۔اگر پچھلے ڈیڑھ دوسال کی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی دیکھی جائے تو انہی دو بیٹرز کا ایک روزہ اور ٹی 20میچوں میں غلبہ رہا ہے سب سے زیادہ پاٹنرشپس انہی دو بیٹرز کے درمیان قایم ہوئی ہے۔اور رنز کے اعتبار سے بھی یہی دو بلے باز ٹاپ پر رہے۔ان کے علاوہ ہمیشہ ہماری بیٹنگ لاین فلاپ ہوئی ہے اس سیریز میں بھی بابر کے دو پچاس کے علاوہ کویی بیٹرز نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکا بولنگ اور فیلڈنگ بھی واجبی سی رہی۔دوسری جانب نیوزی لینڈ نے تینوں شعبوں کمال کارکردگی دکھائی۔ پاکستان کرکٹ کی سیلکشن کمیٹی نے ایسی سیلکشن کی ہے کہ محمد رضوان کو ناکام کرسکے۔اور میرے خیال میں شاید محمد رضوان کو اب یہ سیلکشن کمیٹی آئندہ سیریز کے لئے سائیڈ لائن کردے ۔اور آہستہ آہستہ ٹیم سے پٹھان لابی کو ختم کیا جارہا ہے۔ پہلے افتخار احمد،صاھبزادہ فرحان ، پھر شاہین شاہ دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ کو ڈراپ کیا گیا وہ تو انکی قسمت اچھی تھی کہ حارث رووف ان فٹ ہوئے اور انکو متبادل کے طور پر بیٹنگ ملی اور پہلی نصف سنچری سکور کی۔ٹی20اور ایکروزہ سیریز میں پاکستان کی ٹیم مکمل طور پر فلاپ رہی۔بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں مکمل فیل ثابت ہوئی ۔لیکن کچھ دنوں میں شاید عاقب جاوید کا بیان آئے (کہ شکستوں کے باوجود حوصلے پست نہیں۔ٹیم مکمل فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں۔بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں قوم کو مایوس نہیں کرینگے)
. ساری پرچیاں پاکستان جلد واپس آ رہی ہیں تاکہ پی ایس ایل میں چھکے اور چوکوں کی برسات کرے۔۔ کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ” یہ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی اب گزر چکی ہے۔ اب ہم گھر جا کر پی ایس ایل کا مزہ لیں گے۔ پی ایس ایل بہت بڑی لیگ ہے، اور ہم پی ایس ایل میں اپنی قوم کو مایوس نہیں کرے گے اور بھرپور پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

 

چار نومبر 2023کے بعد پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل چھ میچ ہار چکا ہے۔تین میچوں کی سیریز اسی سال پاکستان میں اور اب نیوزی لینڈ میں وائٹ واش کردیا ہے۔موجودہ سیریز میں بیٹنگ ٹیبل پر نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے نے تین اننگز میں سب سے زیادہ 137رنز بنائے،بہترین اننگز 76رنز کی رہی۔دوسرے نمبر پر کے چیپمین رہے جنہوں نے صرف ایک پہلا میچ کھیلا اور 137رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔جس کے بعد وہ انفٹ ہوگئے تھے۔تیسرے نمبر پر پاکستان کے بابر اعظم نے 43کی اوسط سے دو نصف سنچریوں کی بدولت 129رنز سکور کئے بہترین اننگز 78رنز کی رہی۔چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ایم جے ہے رہے جنہوں نے 107رنز بنائے بہترین اننگز 99رنز کی رہی۔پانچویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے محمد عباس رہے انہوں نے 28کی اوسط سے 85رنز سکور کئے پہلے ہی میچ میں تیز ترین 52رنز کی اننگز انکی بہترین اننگز رہی۔بولنگ میں بھی نیوزی لینڈ کے بولرز ٹاپ پر رہے پہلے نمبر پر بی وی سیرز رہے جنہوں نے دو میچوں میں دس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بہترین بولنگ 34رنز دیکر پانچ وکٹیں تھی۔پہلے میچ میں بھی انہوں نے 59رنز دیکر پانچ پاکستانی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔دوسرے نمبر نیوزی لینڈ کے ڈفی نے سات تیسرے نمبر پاکستان کے عاکف جاوید نے بھی سات وکٹیں حاصل کی۔اس سیریز میں فاضل رنز کا بھی ایک نیا ریکارڈ بن گیا۔دونوں ٹیموں نے تین میچوں میں 175رنز ایکسٹرا دئیے۔جس میں سے پاکستان نے 95اور نیوزی لینڈ نے 80رنز ایکسٹرا دئیے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوا تاہم رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بارش کے باعث میچ کی دونوں اننگز کو 42، 42 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔روز قبل کی بارش سے خراب آئوٹ فیلڈ کے سبب میچ 105 منٹ کی تاخیر کا شکار ہوا۔یوں 42 اوورز فی اننگ تک اسے محدود کیا گیا۔پاکستان نے ٹاس جیتا،پہلے بائولنگ کی۔کیویز نے 6 سال بعد ٹم سیفرٹ کو بھی ون ڈے میچ کھلادیا۔نک کیلی کو 3 پر آئوٹ کرنے کے بعد بھی پاکستانی گیند باز غیر موثر رہے۔ریز ماریو نے 58،ہنری نکولس نے 31 اورڈیرل مچل نے 43 رنزبنائے۔کپتان مچل برسیول40 بالز پر 59 کرگئے البتہ 2019 کے بعد کوئی ون ڈے میچ کھیلنے والے ٹم سیفرٹ 29 بالز پر 26 کرگئے۔محمد عباس 11 کرگئے۔نیوزی لینڈ کی اننگ کی اہم بات سٹرائیک ریٹ تھا،پہلے 100 رنز 19.5 اوورز اور دوسرے 100 رنز15.2 اوورز میں مکمل کئے اور آخری 64رنز 41 بالز پر بنائے۔یوں 8 وکٹ پر 264 رنز 42 اوورز کا بہترین ٹوٹل تھا۔پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4 وکٹوں کیلئے 62 رنز دیئے۔8 اوورز کئے۔نسیم شاہ نے 9 اوورز میں 54 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔فہیم اشرف نے 31 اور سفیان مقیم نے 45 رنزکے عوض ایک ایک وکٹ لی۔جواب میں پاکستانی اننگز کا آغازمایوس کن تھا،جب امام الحق ایک اوور کھیلنے اور کھاتہ کھولیبغیر صفر پر زخمی ہوئے،ایک تھرو ان کے جبڑے پر لگا،انہیں میدان سے باہر گاڑی پر لے جایا گیا،بعد میں کنکشن ٹیسٹ میں فیل ہوئے اور ان کی جگہ عثمان خان کو کھلایا گیا۔بابر اعظم جب آئے تو انہوں نے عبداللہ شفیق کے ساتھ 73 رنز تک پاکستان کا نقصان نہ ہونے دیا۔یہاں عبداللہ شفیق 56 بالز پر 33رنزبناکر ڈفی کو کیچ دے گئے۔97 کے اسکور پر عثمان خان 12 اور108 رنز کی مجموعی سکور پر بابر اعظم کیریئر کی 37 ویں ہاف سنچری مکمل کرکے 50 رنزکے انفرادی سکور کے ساتھ کیچز دے گئے۔بابر نے58 گیندیں کھیلیں۔
135 کے مجموعے پر سلمان علی آغا بھی 11 رنز بناکرکے چلے گئے۔یوں پاکستان بھنور میں پھنس گیا۔محمد رضوان 32 بالز پر 37 کرکے گئے۔گزشتہ میچ کے ٹاپ سکورر فہیم اشرف 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گیے۔پاکستان کو آخری 36 بالز پر 69 رنز درکار تھے،اس کے بعد نسیم شاہ 17 اور محمد وسیم صفر کرسکے۔پاکستان کی 8 ویں وکٹ بھی گرگئی۔طیب طاہر کے 33 پر جانے کے بعد پاکستان کی ٹیم 40 اوورز میں 221 رنز بناکر آٹ ہوگئی ۔یوں نیوزی لینڈ نے 43 رنز سے جیت گیا ۔بین سیئرز نے 9 اوورز میں 34 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ۔10 وکٹ کے ساتھ ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے۔ بین سیئرز نے مسلسل دوسری بار پانچ کھلاڈیوں کو آوٹ کیا۔اپنا دوسرا میچ کھیلنے والے بین سیرز نے کیریر کے پہلے میچ میں بھی پاکستان کے خلاف پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ جبکہ جیکب ڈفی اور ڈیرل مچل نے دو دو وکٹ حاصل کی۔محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر