خیبر پختونخواکوہارڈ ایریا قرار دیکرتنخواہیں بڑھائی جائیں،آئی جی کاوزیراعلیٰ کوخط

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقارحمید نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خط لکھتے ہوئے خیبر پختونخوا کو ہارڈ ایریا قرار دیکر پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مراسلے میں آئی جی ذوالفقارحمید نے خیبرپختونخوا کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا اوربلوچستان اندرونی اورسرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے، بلوچستان کو ہارڈ ایریا قرار دیا گیا ہے اور کے پی میں بھی خطرات زیادہ ہیں۔
مراسلے کے متن کے مطابق بلوچستان میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو زیادہ مالی مراعات دی جاتی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا پولیس زیادہ قربانیاں دے رہی ہے مگر انہیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم تنخواہیں ملتی ہیں اور تنخواہوں میں واضح فرق پولیس میں بے چینی اور عدم اطمینان پیدا کر رہا ہے۔
مراسلے کے مطابق فیصلے سے سالانہ مالی بوجھ 2 ارب 19 کروڑ 94 لاکھ 90 ہزار روپے آئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر