پاپولیشن آفس مردان کی دوخواتین اہلکاروں کی درخواست نمٹادی گئی

پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشدعلی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس مردان کی دو خواتین اہلکاروں کو تنخواہیں دینے کے بعد اس ضمن میں توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزاروں کی جانب سے غضنفر علی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل ڈسٹرکٹ پاپولیشن مردان میں تعینات ہیں جنہیں بغیر کسی وجہ کے نوکری سے برخاست کیا گیا تاہم اس ضمن میں انہوں نے باقاعدہ اپیل کی اور ان کی بحالی ہوئی انہوں نے عدالت کوبتایا کہ مذکورہ خواتین تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے بہت سے مسائل کا سامنا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی نوکری پر بحال ہوچکے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ خواتین تنخواہوں کے حقدار ہیں اور اس ضم میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جنہیں تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی جس کے بعد عدالت نے توہین عدالت درخواست نمٹا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر