نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کو115 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی ہے۔

نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کو115 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی ہے۔

شکیل الرحمان
نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی 20میچ پاکستان کو 115 رنز سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔یہ رنز کے اعتبار سے نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف سب سے بڑی فتح ہے۔جب پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے کے لئے سیلیکٹ ہوئی چاہے ایکروزہ سیریز ہو یا ٹی20سیریز کے لئے تب ہی سے یہ لگ رہا تھا کہ شاید ہی پاکستان کی ٹیم سیریز میں ایک آدھا میچ جیت جائے ورنہ تو یہ سیریز نیوزی لینڈ کے حق میں ہے۔

تیسرے میچ میں نیا روپ دکھانے والی ٹیم چوتھےمیچ میں اپنے اصل روپ میں دکھایی دی ۔پاکستان کلین سویپ سے تو بچ گیا۔لیکن سیریز توقعات کے عین مطابق ہار گیی۔تیسرے میچ میں بلکل ایک بدلی ہویی ٹیم سامنے آیی اور باآسانی کامیابی حاصل کی اورایک أمید پیدا ہویی کہ شاید پاکستان سیریز میں واپس آگیا لیکن جب بھی گرین شرٹس سے امید باندھ دی جاتی ہے تو یہ ٹیم ناامید کر دیتی ہے اور چوتھے میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلے دو میچوں کی طرح نظر آیی اور ایک اچھی وکٹ پر چوتھے میچ کے شیر اس میچ میں گیڈر نظر آیے اور تو چل میں آیا کی حکمت عملی پرپویلین لوٹتے رہے۔

ماؤنٹ مانگا نوئی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے، جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔اور پوری ٹیم 105رنز پو ڈھیر ہوگیی۔فن لین کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
پاور پلے کے چھ اوورز میں چھ بیٹرز پویلین لوٹ گیے۔دس اوورز میں گرین شرٹس کا سکور 56رنز تھا اور 8بیٹرز پویلین لوٹ چکے تھے۔اس کے بعد حارث رووف اور عبدالصمد کے درمیأن نویں وکٹ کی شراکت میں 24 رنز بنایے۔مجموعی سکور 80رنز پر حارث رووف چھ رنز بناکر ڈفی کی چوتھی وکٹ بنے۔ ساتویں نمبر پرآنے والے عبدالصمد آخر تک وکٹ پر ڈٹے رہے اور دسویں وکٹ کی رفاقت میں ابرار احمد کے ساتھ اننگز سب سے زیادہ 25 رنز کی شراکت قایم کی۔ لیکن بدقسمتی سے عبدالصمد 45رنز بناکر سودھی کی گیند پر سٹمپ آوٹ ہوگیے انکی اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
محمد حارث 2، حسن نواز، سلمان علی آغا اور شاداب خان ایک ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، عرفان خان 24 رنز بناکر ہمت ہارگئے، خوشدل شاہ صرف 6 رنز بناسکے جبکہ عباس آفریدی بھی ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے،شاہین شاہ نے چھ رنز بنایے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے بیس رنز دیکرچار کھلاڑیوں کو آوٹ کیے۔ اور زکرے فولکس نے 3وکٹ اپنے نام کیے جبکہ ایش سودھی, وِل اورورکی اور جیمز نیشم نے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں کیوی بلے بازوں نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 59 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، میزبان ٹیم نے 3.5 اوورز میں ہی 50 رنز بٹور لیے۔
جس کے بعد حارث رؤف نے اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر44 رنز بنانے والے ٹم سیفرٹ کو خوشدل شاہ کے شاندار کیچ کی بدولت آؤٹ کردیا، تاہم کیوی بلے بازوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا اور 6 اوورز کے پاور پلے میں 79 رنز بناڈالے جبکہ محض 7.2 اوورز میں 100 رنز مکمل کرلیے۔
نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 108 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنانے والے مارک چیپمین کو حارث رؤف نے کلین بولڈ کیا۔
نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 134 رنز پر گری،20 گیندوں پر 50 رنز بنانے والے فن ایلن کو عباس آفریدی نے حسن نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا جبکہ چوتھی وکٹ 139 رنز پر گری، 3 رنز بنانے والے جیم نیشم ابرار احمد کی گیند پر وکٹ کیپر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

149 کے مجموعی اسکور پر کیویز کو پانچواں نقصان اٹھانا پڑا، 3 رنز بنانے والے مچل ہے کو بھی ابرار احمد نے محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 206 رنز پر گری، 29 رنز بنانے والے ڈیرل مچل کو حارث رؤف نے عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 220 رنز اسکور کیے، اننگز کے اختتام پر مائیکل بریس ویل 44 جبکہ زکرے فولکس 3 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔حارث رووف سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ابرار احمد نے اور عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، کیلی جیمیسن اور بین سیئرز کی جگہ وِل اورورکی اور جیکب ڈفی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر