HBK رمضان سپورٹس گالا میں سنسنی خیز مقابلے صحافیوں کو کھیلتے دیکھ کر اچھا لگا،ارسلان ناظم

HBK رمضان سپورٹس گالا میں سنسنی خیز مقابلے صحافیوں کو کھیلتے دیکھ کر اچھا لگا،ارسلان ناظم

 

HBK رمضان سپورٹس گالا میں سنسنی خیز مقابلے جاری گزشتہ شب کھیلے گئے میچز میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ارسلان ناظم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور صحت مندانہ سرگرمی کی انعقاد پر پریس کلب کے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا،

 

 

اس موقع پر ان کے ہمراہ پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض،سیکرٹری طیب عثمان اعوان اور چیئرمین سپورٹس کمیٹی عرفان موسی زئی سمیت کثیر تعداد میں صحافی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ارسلان ناظم نے کہا کہ رمضان سپورٹس گالا پشاور پریس کلب کی بہترین کاوش ہےآج صحافیوں کو کھیلتے دیکھ کر اچھا لگا انہوں نے کہا کہ کھیل کھود سب کیلئے ضروری ہے لیکن صحافیوں کیلئے اس وجہ سے اہم ہیں کہ صحافی پریشر اور ٹینشن کے ماحول میں کام کرتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ پشاور پریس کلب کے سپورٹس گالا سمیت ہر ایکٹیویٹی کو سپورٹ کریں گے ۔مقابلوں کے نتائج کے مطابق سنوکر کے ایونٹ میں کامران علی،حسن علی،حسنین علی،عدنان شاہد اور شہزاد رشید نے کامیابی حاصل کرلی جبکہ ٹیبل ٹینس میں محمود جان بابر،نادر خواجہ اور عبد الرحمن نے اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے رانڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،

 

بیڈمینن کے ایونٹ میں عصمت شاہ اور فیضان،ذاہد عثمان اور وقاص،عرفان خان اور یاسر علی،عامر صدیقی اور اسد علی قمر،ناظم کاظمی اور حمزہ آفتاب نے فتح حاصل کری، اسی طرح لڈو کے مقابلوں میں جاوید خان،علی صہور،مدثر زیب واجد شہزاد،عباد،طاہر وسیم،حمزہ افتاب،حسن،مظہر عمران ،شعیب جمیل،ظفر،اعجاز آفریدی،علی رحمان،شکیل صدیقی،نادر خواجہ عمران ایاز،ذاہد عثمان اور افتخار حسین برتری حاصل کرلی جبکہ کیرم بورڈ کے مقابلوں میں ریاض شاہد،سفیر احمد،ہارون رشید،طارق عزیز،آصف شہزاد،محمود الرحمن ،واحد خان اور قادر خان نے فتح حاصل کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر