۔HBK رمضان سپورٹس گالا میں متعدد میچز کا فیصلہ

۔HBK رمضان سپورٹس گالا میں متعدد میچز کا فیصلہ

 

HBK رمضان سپورٹس گالا میں گزشتہ شب متعدد میچز کا فیصلہ ہوگیا پشاور پریس کلب اور HBK کے باہمی اشترک سے منعقدہ سالانہ رمضان سپورٹس گالا میں مختلف مقابلوں میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے ان مقابلوں سے محضوظ ہونے کے لئے صحافی برادری اپنے بچوں سمیت رات دیر تک پریس کلب میں موجود تھے

جس سے پریس کلب کے رونق میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا، صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض ،سیکرٹری جنرل طائب عثمان اور چیئرمین سپورٹس کمیٹی عرفان موسیٰ زئ کے زیر نگرانی گزشتہ شب کھیلے گے مقابلوں کے نتائج کے مطابق سنوکر کے ایونٹ میں یاسر حسین،عارف یوسفزئی،زرشاد اور مشرف علی نے کامیابی حاصل کرلی

اسی طرح ٹیبل ٹینس میں بلال آفریدی،ذیشان لیاقت اور آفتاب احمد نے اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ بیڈمنٹن کے ڈبل ایونٹ میں عدیل ذادہ اور حسن خورشید،ارسلان ٹکر اور کبیر علی،ارشد یوسفزئی اور شہزاد رشید، ظفر اقبال اور عابد خان،واجد شہزاد اور اسد صابری کی جوڑی نے اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ،کیرم بورڈ کے مقابلوں میں احتشام بشیر،شہزادہ فہد،ذاہد اعوان، منیر ہزاروی اور شکیل غالب نے کامیابی حاصل کرلی تاہم لڈو میں سب سے زیادہ رجسٹریشن ہوئی ہے جس میں گزشتہ شب مقابلوں میں عبداللہ اور بلال بی بی سی،حماد اور یاسر حسین،منیر ہزاروی اور فیضان حسین،شہریار اور حسن علی،عامر علی شاہ اور ارشد ارباب،عاکیف عدنان اور سمیر رازق، منیب اور عمیر محمد زئی ،واحد خان اور روح الامین ،بلاول ارباب اور تنویر اقبال نے برتری حاصل کرکے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔واضح رہے کہ رمضان سپورٹس گالا میں پانچ مختلف مقابلوں میں دو سو سے ذائد ممبرزپریس کلب شرکت کررہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر