پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد بحال

خیبر: پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ سے دوطرفہ تجارت شروع ہوگئی اور تجارتی سامان لے کرکارگو گاڑیاں افغانستان میں داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے بھی کارگو گاڑیاں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہوچکی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم سرحدپیدل آمدورفت کے لیے دو روز بعد کھولی جائےگی۔

خیال رہےکہ پاکستان اور افغانستان کی طورخم تجارتی گزرگاہ آج 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پاکستانی جرگہ کے سربراہ جواد حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ طورخم سرحد پر متنازع تعمیر کے خاتمے پر افغان حکام رضامند ہوگئے ہیں۔

جواد حسین کاظمی نے بتایا تھا کہ بدھ کی صبح 9 بجے طورخم سرحد پرفلیگ میٹنگ کا انعقاد کیاجائےگا، فلیگ میٹنگ کے بعد تجارتی گزرگاہ کھول دی جائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ جے سی سی اجلاس تک فائربندی رہے گی، پاکستانی سکیورٹی حکام نے بھی افغان حکام کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ہفتوں سے زائد عرصے قبل طورخم سرحد سے متصل افغان فورسز کی طرف سے تعمیرات پر کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردی گئی تھی۔

کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے یومیہ 30 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر