پویس لائن دھماکہ،گرفتارپولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے پولیس لائن دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت چھ ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو منظور کرلیا۔گزشتہ روز درخواستوں پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل ایک رکنی بنچ نے کی۔اس موقع پرملزمان کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان فضل خالق، ہلال اور عبد الرحمان پولیس اہلکار ہیں، جبکہ ملزم عثمان واپڈا میں ہے، دو دیگر ملزمان عنایت الرحمان اور عبد الصابر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، واقعے میں گرفتار مرکزی ملزم محمد ولی، فضل خالق کا بہنوئی ہے، ۔ ملزمان پر الزام ہے کہ اسکی تصویر مرکزی ملزم محمد ولی کے ساتھ آئی ہے اور اسی بنا پر ان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، تصویر کے علاہ ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ضمانت درخواستیں منظورکرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر