عمرقید کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کیلئے ملزم کونوٹس

پشاور ہائیکورٹ نے اپنی بیوی اور تین بچوں سمیت خاندان کے 7 افراد کو قتل کرنے کے مقدمہ میں عمرقید کی سزا پانے والے ملزم کی سزا عمرقید سے سزائے موت میں تبدیل کرنے کے لئے ملزم کونوٹس جاری کردیا۔ اس دوران عدالت نے قرار دیا ہے کہ کیوں نہ ملزم کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کی جائے ۔جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس ثابت اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم محمد ابراہیم کی عمر قید کے خلاف دائراپیل کی سماعت کی۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کے موکل پر الزام ہیکہ انہوں نے پولیس سٹیشن چمکنی کی حدود میں 26 جون 2021 کو فائرنگ کرکے اپنی بیوی بانو ، بیٹوں سلیم ، سلمان ،جلال ، اپنے چچا ذاد خیبب اسکی بیوی شکیلہ اور دو سالہ بیٹی سومیہ کو قتل جبکہ ایک بیٹے حسیب کو زخمی کیا ہے۔ ماتحت عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 7 مرتبہ عمرقید کی سزا سنائی ہے تاہم اس ضمن میں استغاثہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ قتل اس کے موکل نے کیا ہے اور پولیس نے اپنے سر سے بوجھ ہٹانے کے لئے مدعی مقدمہ محمد ابراہیم کو اس واردات کا زمہ دار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنا دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed