نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش مکمل، آج شام شاندار افتتاحی تقریب

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش مکمل، آج شام شاندار افتتاحی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر محمد سلیمان خان)
 نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی جدید تعمیر و تزئین مکمل کر لی گئی، آج شام رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوگا، جس میں معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ عوام کے لیے تقریب میں داخلہ بالکل مفت ہوگا، جبکہ آتش بازی اور روشنیوں کا شاندار مظاہرہ بھی تقریب کا حصہ ہوگااسٹیڈیم میں جدید سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں، جن میں نئی پویلین عمارت، ہر انکلوژر میں نئی کرسیاں، جدید ایل ای ڈی لائٹس، نئی اسکور اسکرینز اور گرل کی تنصیب شامل ہے۔ ہاسپیٹیلٹی باکسز کی اپ گریڈیشن بھی مکمل کر لی گئی، جس سے شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے سہولتوں میں مزید اضافہ ہوگانگراں وزیرِ اعظم محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے، اور میں جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دن رات کی محنت اور مخلصانہ کاوشوں کے نتیجے میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، اور تنقید کے باوجود ٹیم نے اسے ایک مشن سمجھ کر مکمل کیامحسن نقوی نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی سوچ کے ساتھ کام کیا اور اللہ نے ہمیں کامیاب کیا انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں، ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹرز اور پی سی بی کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب نے قومی جذبے کے تحت کام کیاانہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو ایک چیلنج تھا، لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں اور پاکستان کو سرخرو کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed