پاراچنار کے نواحی علاقے زیڑان چھپر میں گھر میں آتشزدگی کے باعث تین سو سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی پولیس کے مطابق پاراچنار کے نواح میں واقع علاقہ زیڑان چھپر میں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آتشزدگی کے باعث چرواہے نور علی کے تین سو سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم آگ کے شعلے ذیادہ ہونے کے باعث اور دور دراز علاقہ ہونے کے باعث ریسکیو کی امدادی ٹیمیں بروقت نہ پہنچ سکی جس کے باعث اتنا بڑا نقصان ہوا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نور علی ایک غریب چرواہا ہے اور ان کی ساری جمع پونچی یہی مال مویشی تھی جس پر وہ اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتا تھا انہوں نے حکومت سے نور علی کیساتھ مالی امداد کی اپیل کی ہے۔