دستانوں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن کی گونج خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئی

ضلع تیمرگرہ کے سرکاری ہسپتال میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گونج خیبر پختونخوا اسمبلی تک پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی عبید الرحمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمر گرہ میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس اسمبلی میں جمع کرادیا ۔
نوٹس کے مطابق 2023-24 کے نگران دور حکومت میں ڈی ایچ کیو اسپتال تیمرگرہ کے لیے 14 کروڑ روپے مالیت کے 65 ہزار دستانوں کے باکس جاری کیے گئے۔
نوٹس میں بتایاگیا کہ ہسپتال کو صرف 2500 دستانوں کے باکس فراہم کیے گئے، مارکیٹ میں ایک دستانہ باکس کی قیمت ہزار روپے ہے، جبکہ ہسپتال کو دستانوں کا ایک باکس 2200روپے میں فراہم کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed