خیبر پختونخوا گیمز 2025 کے انعقاد کا باضابطہ اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے صوبے کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے ایونٹ خیبر پختونخوا گیمز 2025 کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔یہ گیمز  اب تک کے سب سے بڑے گیمز ہوں گے۔

 

 

یہ گیمز ماہ رواں کی 20 تاریخ  سے شروع ہو رہے ہیں جن میں مردوں کے17 اور خواتین کی 12 کھیلیں شامل ہیں جن میں مجموعی طور پر کل 2500 کھلاڑی صوبے کے ساتوں ریجنز سے شرکت کریں گے اور 23 فروری تک اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان کا کہنا ہے کہ بانی چیرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی قیادت میں نوجوانوں کو صحت مند کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کر رہی ہےتاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور روشن مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔انھوں نے کہا کہ بطور صوبائی وزیر کھیل انکی سرپرستی میں محکمہ کھیل کی پوری ٹیم صوبے میں کھیلوں کی ترویج اور فروغ کیلئے کوشاں ہے تاکہ نوجوانوں کیلئے مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع مہیا کی جا سکیں۔انھوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس نوعیت کے سب سے بڑے ایونٹ کا انعقاد صوبے کیلئے ایک منفرد اعزاز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed