صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں اور پی سی بی کے وفد کا دورہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم ۔ پشاور میں کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی کے لیے کوششیں جاری
شکیل الرحمان
تقریبا دو دہائیوں کے وقفے کے بعد پشاور کے نئے تعمیر شدہ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہونے والی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے دو میچ پشاور میں ہوں گے، ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہے۔اس بات کا فیصلہ صوبایی وزیر کھیل فخر جہان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر کیا۔صوبایی وزیر کے ہمراہ پی سی بی کے سیکورٹی افسر ریگ ڈیکسن اورڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصرموجود تھے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بین الاقوامی کرکٹ میچ 19 سال قبل 2006 میں پشاور میں ہوا تھا۔ارباب نیاز اسٹیڈیم میں اب تک چھ ٹسٹ میچز کھیلے جاچکے ہے۔جس میں پاکستان نے تین میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دو میچوں میں سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف پاکستان کو اس میدان پر شکست ہوئی ہے۔اس میدان پر آخری ٹسٹ میچ 8سے 11ستمبر 1995کو پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا اور اس میچ پاکستان کو ایک اننگز اور 40رنز سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔اسی میدان پر پندرہ ایکروزہ میچ بھی ہوچکے ہے ،جس میں دو میچ عالمی کپ 1996کے بھی شامل تھے جو انگلینڈ بمقابلہ ہالینڈ 22فروری 1996میں انگلینڈ نے 49رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اسی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے متحدہ عرب امارات کو 8وکٹ سے ہرایا تھا،ان پندرہ ایکروزہ میچوں میں پاکستان گیارہ میچوں میں شریک رہا جس میں سے پاکستان نے سات میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی اور چار میچوں میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس میدان پر آخری ایکروزہ میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان چھ فروری 2006کو کھیلا گیا تھا جو پاکستان نے سات رنز سے جیتا تھا۔
پشاور زلمی اور خیبرپختونخواہ حکومت کی مسلسل کوششوں کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل کے دو میچز شہر میں کرانے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ تاہم فلڈ لائٹس کی کمی کے باعث دونوں میچ دن کے اوقات میں کھیلے جائیں گے۔اس کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیمپئنز ٹرافی بدھ کو پشاور پہنچے گی اور تاریخی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں سول ورک ڈبل شفٹوں میں کیا جائے گا تاکہ اس ماہ کے وسط تک بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں پشاور میں پی ایس ایل کے میچز کی میزبانی کے بارے میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فنڈنگ تعمیراتی عمل میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔صوبائی وزیرفخر جہان نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی کوئی تشویشناک بات نہیں ہے، پشاور میں پی ایس ایل کے میچ منعقد کرنے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اس سلسلے میں صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے پی سی بی کے وفد کے ہمراہ سٹیڈیم کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکیٹوریٹ آف سپورٹس کے حکام اور سیکیورٹی آفیسرز بھی موجود تھے پی سی بی کے وفد نے سٹیڈیم کے مختلف حصے دیکھے اور سٹیڈیم میں کئے جانیوالے انتظامات کا جائزہ لیا پی سی بی کے وفد نے اس سلسلے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور چیف سیکرٹری سے بھی ملاقات کی اور سٹیڈیم کی تکمیل اور پی ایس ایل میچوں پر تبادلہ خیال کیاصوبائی حکومت ان کوششوں میں مصروف ہے کہ چند دنوں میں سٹیڈیم کو مکمل کیا جائے جس میں باقی ماندہ کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ سٹیڈیم جلد ہی حکومت کو ہینڈ اوور کر دیا جائے گاپی ایس ایل کے میچوں یا پریکٹس میچوں کے لئے بھی اس سٹیڈیم پر غور جاری ہے اور امید ہے کہ پشاور میں عوام کے لئے ضرور اپنے ہیروز کو دیکھنے کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔