عمران خان کو سیرت النبی ﷺ کی یونیورسٹی بنانے پرسزا سنائی، علی امین گنڈاپور

وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کو عاشق رسول ﷺ ہو نے پر سزا دی گئی ہے، انہیں‌سیرت النبی ﷺ کی یونیورسٹی بنانے پرغیر قانونی سزا سنائی گئی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دی جانے والی سز ا کی مذمت کرتا ہوں.
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق وزیراعظم عمران خان کو عاشق رسول ﷺ ہو نے پر سزا دی گئی ہے، عمران خان کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یونیورسٹی بنانے پر غیر قانونی سزا سنائی گئی ، تاریخ گواہ رہے گی کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈ ر نے سز ا سننے کے بعد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا.
سردار علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ القاد ر یونیورسٹی میں نوجوانان پاکستان کو سرکار دو عالم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ کی تعلیم دینے اور ریسرچ کے مواقع فراہم کیے گئے، پوری اسلامی دنیا آج کی تاریخ یاد کر لے، عدلیہ نے ایک اور سیاہ فیصلہ کر کے پاکستان میں آئین و قانون کی بے توقیری کی مثال قائم کر دی۔
انہوں نے کہا کہ عاشق رسول کو ایسی غیر قانونی سزائیں کیا خاک زیر کر سکیں گی ، کہ جو شخص خود مزاحمت کی علامت ہو ، عمران خان جیل میں بیٹھا سب پر بھاری ہے، عمران خان ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے، اس تحریک کو پی ٹی آئی کا ہر ورکر اپنے خون سے سینچے گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed