حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورکویت کرکٹ ٹیم کا وفد کرکٹ ٹرائلزہونگے

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں بروز ہفتہ، دوپہر 2 بجے، کویت کرکٹ ٹیم کا وفد کرکٹ ٹرائلز میں کویت قومی ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کا چناؤ کرے گا۔یہ اقدام محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوا اور پشاور زلمی کے باہمی تعاون سے صوبے کے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کیلئےکویت کی قومی کرکٹ ٹیم میں انتخاب کا ایک سنہری موقع ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخرجہان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصر خان کے علاؤہ محکمہ کھیل کے دیگر حکام بھی موجود ہوں گے جبکہ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد اکرم،سابق کپتان انضمام الحق،کویت کرکٹ ٹیم کی جانب سے ڈی جی ساجداشرف اور کوچ قاسم علی بھی موجود ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed