پشاور تا طورخم سیاحتی ٹرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گے،مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پشاور تا طورخم سیاحتی ٹرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گے۔
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود کے ہمراہ طورخم بارڈر کا دورہ کے موقع پر مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ پشاور تا طور خمک سیاحتی ٹرین وفاقی حکومت کی غفلت کی وجہ سے 2007سے بند ہے بحالی کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گے۔
دورہ کے موقع پر مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کو مچنی چیک پوسٹ پر سیکیورٹی و درآمدات برآمدات بارے بریفینگ دی گئی جبکہ مزمل اسلم نے پشاور سے طورخم بارڈر تک مختلف سائیٹس کا وزٹ کیا ۔
مشیر خزانہ بریفنگ میںمزید بتایا گیا کہ انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ منیجمنٹ سسٹم (ITTMS) دو سے تین ماہ میں فعال ہو جائے گا جس سے پاکستان افغانستان کے درمیان آمدورفت چھ سو ٹرکوں سے 2 ہزار پر چلا جائے گا۔
اس موقع پر مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی ٹی ایم ایس منصوبے کی تکمیل سے پاک افغان طورخم سرحد پر رش میں کمی آئے گی،اس وقت ٹرمینل کی امپورٹ ایکسپورٹ لین میں ایک ایک سکینر موجود ہے ،مزید سکینرز کی تنصیب کا کام جاری ہے بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رش کی بڑی وجہ زیرو لائن ہے جہاں ایک وقت میں صرف ایک گاڑی بارڈر پار کر سکتی ہے پھلوں اور سبزیوں سمیت تمام اشیا خوردونوش ٹرکوں کی جلد کلیئرنس میکانزم بنایا جائے ،طورخم بارڈر مارکیٹ کے قیام پر کام شروع کیا جائے تاکہ یہاں پر کاروبار کیا جا سکے۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر مال بردار گاڑی پشاور سے طورخم بارڈر تک شروع کریں گے ،ضلع خیبر طورخم بارڈر بیرونی سیاحوں کیلئے مرکز کا درجہ رکھتا تھا،طورخم سے پشاور تک سیاحتی ٹرین وفاقی حکومت کی غفلت کی وجہ سے 2007 سے بند ہے جس کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر و طورخم میں پرانے بنکرز کی تزئین و آرائش کیلئے کام کیا جائے گا جبکہ بارڈر پر قائم دوستی ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور سہولیات کیلئے بھی فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed