پشاور پریس کلب کے انتخابات میں ایم ریاض صدر منتخب

 

عرفان خان نائب صدر، طیب عثمان جنرل سیکرٹری ،گلزار محمد خان جائنٹ سیکرٹری جبکہ احتشام خان فنانس سیکرٹر ی چن لئے گئے

پشاور پریس کلب کے انتخابات میں مسلسل پانچویں بار یونٹی اینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے میدان مار لیا ۔ پشاور پریس کے 2025ء کے لئے سالانہ انتخاب میں صدارت کی نشست پر ایم ریاض نے 350 مدمقابل امیدوار ناصر حسین نے 97 ووٹ حاصل کئے نائب صدر عرفان خان نے 314 اور انکے مد مقابل عارف حیات نے 122 جنرل سیکرٹری طیب عثمان 257 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے اور انکے مد مقابل عالمگیر خان نے 190 ،جائنٹ سیکرٹری کے لئے گلزار محمد خان نے 310 انکے مدمقابل عامر علی شاہ نے 132اور فنانس سیکرٹری احتشام خان312 انکے مقابل محمد نعیم نے 129ووٹ حاصل کئے ۔یاد رہے کہ ہفتہ 28 دسمبر کو پشاور پریس کلب کے زبیر میر ہال میں سیشن25 -.2024کے  لئے انتخابات ہو ئے جس میں مذکورہ بالا امید واروں کے چنائو کیساتھ گورننگ باڈی کی دس نشتوں کے لئے بھی 25 امید واروں میں مقابلہ ہوا جس کے لئے 456 ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں 5 ووٹ  مسترد کردیئے گئے ۔ گورننگ باڈی میں سب زیاد ہ ووٹ ارشد علی نے حاصل کئے گورننگ باڈی کے ممبران میں ارشاد علی 316عرفان موسیٰ زئی312شمیم شاہد284عمران ایاز 279شکیل صدیقی 277طارق وحید276بلاول ارباب 268زاہد میروخیل 227 سردارمحمود الحسن 219فرید اللہ خان 214ووٹ لیکرکامیاب پائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed