شعیب جمیل
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے گورنر خیبر پختونخوا کی آل پارٹیز کانفرنس کو مسترد کردیا ہے اور اسے مسترد شدہ جماعتوں کا بیٹھک قرار دیا ہے ، گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ جمہورت کی بالا دستی کرنے والے ضمانتیں کے لیے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں ہر روز ہمارے خلاف مقدمات درج ہو رہے ہیں ہم اسکا مقابلہ کر رہے ہے ہیں گھبرانے والے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ گورنر ہاوس میں اے پی سی نہیں سیاسی ڈارمہ چل رہا ہے، گورنر کے پاس اے پی سی بلانے کا اختیار نہیں ہے گورنر عوام کو منتخب نمائندہ نہیں ہے انہوں نے کہ گورنر کے پی کو وہ فرائض سر انجام دینے چاہئیے جو انکا کام ہے وزیر اعلی اس صوبے کا چیف ایگزیکٹیوں ہے وزیر اعلی کرم کے کشیدگی کے حوالے سے کافی اقدامات اٹھائیں ہیں اور ہم نے پاڑا چنار میں دوائیوں کی قلت کے باعث ہیلی کاپٹر سروس شروع کی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف جو رقم صوبے کی بقایا ہے، اس پر انکو وفاق سے بات کرنی چاہئیے، اس طرح کی اے پی سی میں جانا وقت کا ضیاع ہے جو جماعتیں اے پی سی میں شامل ہے، وہ عوام کی مسترد شدہ جماعتیں ہے، اسلام آباد میں جو پشتونوں کے ساتھ ہوا اور جو ہو رہا ہے اس آواز اٹھانے کے لیے اے پی سی بلانی چاہیے ۔ صوبائی حکومت نے اس معاملے پر وزیر اعظم کو خط لکھا ہے، کرم معاملے پر جرگہ قائم کیا گیا ہے، جرگہ متاثرین کی نشاندہی کرے گا پھر انکو پیکج دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف سے ایبٹ آباد پریس کلب کے کابینہ اراکین نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں صوبائی حکومت اور میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنے، صحافیوں کے مسائل کے حل، اور پریس کلب سے متعلق انفراسٹرکچر کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد شاہد چوہدری، جنرل سیکرٹری سردار شفیق احمد، صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس ثاقب خان، جنرل سیکرٹری عاطف قیوم، اور سابق صدور ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم اور راجہ محمد ہارون شامل تھے۔ اس موقع پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت اور صحافیوں کو ایک محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاکہ حکومت میڈیا کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتی ہے اور اچھی حکمرانی کے فروغ کے لیے صحافتی معیار اور صحافتی آزادی کو مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد شاہد چوہدری نے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے فعال کردار پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا شکریہ ادا کیا۔