میڈیا کرکٹ لیگ،پی پی سی مارخورنے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاورپریس کلب کے زیراہتمام جاری میڈیا کرکٹ لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں پی پی سی مارخور نے پی پی سی سپائیڈر کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل کے موقع پر ڈی ایچ اے کے سیکرٹری بریگیڈیر ریٹائرڈ حنیف اللہ خان مہمان خصوصی تھے ،پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک، پریس کلب کے سیکرٹری عرفان موسی زئی خیبریونین کے سیکرٹری ارشاد علی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے سپورٹس ڈائریکٹر علی ہوتی اور سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین عابد خان اور ڈی ایچ اے کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ عمران فیض بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آر ایم آئی اور ڈی ایچ اے پشاور کے تعاون سے منعقدہ میڈیا کرکٹ لیگ کے سلسلے میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پی پی سی سپائیڈرز نے مقررہ دس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔اے آر وائی کے وقار نے بہترین بیٹنگ کی اور 38رنز کی عمدہ اننگز کھیل جس میں تین چھکے شامل تھے۔

واحد نے 27،خیبر ٹی وی کے وقار نے 22اور عدنان طارق نے 18 رنز سکور کئے۔ پی پی سی مارخور کی جانب سے ارشاد میدانی اور رضوان زمان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جبکہ شہزاد رشیدنے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں پی پی سی مارخور کا آغاز اچھا نہیں تھا اور 37رنز پر انکے تین اہم کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے۔لیکن اس موقع پر ارشاد اور شہزاد رشید کے درمیان 40رنز کی پاٹنر شپ نے کچھ ا ±مید قائم کی۔لیکن اس کے بعد ارشاد اور شہزاد یکے بعد دیگرے آوٹ ہوگئے تو میچ کی پوزیشن ایک بار پھر سپائیڈرز کے حق میں چلا گیا۔شہزاد رشید نے 32رنز بنائے جس میں چار چھکے شامل تھے۔ارشاد میدانی دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے14رنز بناسکے۔اس سے قبل ارشد یوسفزئی نے 19اور یاسر نے 14رنز سکور کئے۔وسیم 14رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔لیکن اس موقع پر رضوان زمان نے ایک بہترین اور جارحانہ اننگز کھیلی اور میچ کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر مطلوبہ ہدف پورا کرکے پی پی سی مارخور کو فائنل میں پہنچا دیا۔رضوان زمان 23رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔جس میں دو چھکے اور ایک چوکاشامل تھا۔انکو آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ظفر نے دو اور وقار نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed