عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا پولیس مقابلے کے بعد بازیاب

پنجاب پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا کو پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا۔حسن ابدال میں پنجاب پولیس سے مقابلے میں مبینہ اغوا کار گاڑی اور مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق بازیاب مغوی کی شناخت انتظار پنجوتھا کے نام سے ہوئی ہے، جو بانی پی ٹی آئی کے وکیل بھی ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے حسن ابدال میں ناکہ بندی پر مشکوک گاڑی کو روکا، جس میں اغوا کار گینگ ایک مغوی کو لے جارہا تھا۔ترجمان پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار اغواکاروں نے پولیس پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ پر وہ مغوی اور گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اٹک پولیس کے مطابق مغوی انتظار پنجوتھا کو بخیریت تحویل میں لے لیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کے بازیاب ہونے والے وکیل انتظار پنجوتھا کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔اٹک پولیس نے انتظار حسین پنجوتھہ کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا۔ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انتظار حسین پنجوتھہ کے مبینہ اغوا و لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج ہے۔ایس پی سٹی اسلام آباد پولیس نفری کے ساتھ اٹک پہنچے اور انتظار حسین پںجھوتا کو حفاظتی تحویل میں لے کر اسلام آباد لےآئے۔ انتظار حسین پنجوتھہ کو اٹک کے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے اغوا کاروں سے بازیاب کرایا تھا۔ اغوا کار کراس فائرنگ کرتے ہویے گاڑی ویرانے میں چھوڑ کرفرار ہوگئے تھے۔ انتظار پنجوتھہ گاڑی سے ہاتھ پائوں بندھی حالت میں بازیاب ہوئے تھے۔اسلام آباد پولیس انتظار حسین پنجوتھہ کی تھانہ کوہسار کے مقدمے میں بازیابی ڈال کر رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔ انتظار حسین پنجوتھہ سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے تفتیش کو بھی آگے بڑھایا جائے گا۔ انتظار پنجوتھہ نے بازیابی کے بعد ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ ملزمان دو کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے رہے۔بازیاب ہونے والے بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا ہے کہ انہیں دو کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا تھا۔ بازیابی کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے اٹھایا گیا تھا، انہیں بہت مارا گیا۔انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا کہ اغوا کار پشتو میں بات کرتے تھے اس لیے سمجھ نہیں آتی تھی کیا بات کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اغواکار تین چار گھنٹے سے سفر کرارہے تھے، کہاں سے یہاں تک لائے اسکا علم نہیں، ملزمان نے ہفتے کی شام تک باندھ کے رکھا ہوا تھا۔دوسری جانب انتظار پنجوتھا کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed