جرگہ سے قبل گورنر ہائوس پشاور میں اہم بیٹھک

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ جرگہ میں شرکت سے قبل گورنر ہاؤس پشاور میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان، میاں افتخار حسین، قومی وطن پارٹی کے سکندر شیرپاؤ، آئی جی خیبرپختونخوا، آئی جی ایف سی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ میں امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا جسکے بعد اجلاس کے شرکاء وزیر اعلی ہاؤس میں منعقدہ جرگہ میں شرکت کے لیئے روانہ ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed