پشاور( رپورٹنگ ٹیم ، محمددائود، شعیب جمیل ، عدنان بشیر خان ، عکاسی احتشام خان )
چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو پشاور میں چین کے 75 ویں قومی دن کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ، شعراء ادبا ئ، فنکاروں اور ثقافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات ، مقامی سکول کے بچوں و عامل صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں شعر و ادب و زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایا ں سر انجام دینے والی خواتین نے بھی شرکت کی اور تقریب کی خوبصورتی میں اضافہ کیا ۔تقریب کاآغاز باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں تمام حاضرین باادب کھڑے رہے ۔
چین کا قومی دن منانے کے لئے حسب روایت چائنہ ونڈو کی عمارت کو چین کے سرخ جھنڈیوں ،غباروں اور ڈریگنز سے سجایا گیا تھا جس میں باہر سے آئے ہوئے مہمانان اور خصوصی طور پر سکول کے بچوںنے گہری دلچسپی کا مظاہر ہ کیا ۔ اس موقع پر چین کے 75 وین قومی دن کیک بھی کاٹا گیا جبکہ مقامی سکول کے بچوں نے چینی لباس زیب تن کئے قومی گیت بھی گائے جسے حاضرین نے خوب سراہا ۔ اس موقع پر چائنا ونڈو کی ڈائریکٹر جنرل نازپروین ، رخسانہ نادر ، لبنیٰ نوید ایڈووکیٹ ، سعید ہ خان اور دیگر خواتین بھی موجود تھیں جنہوں نے چین کے قومی دن کا کیک کاٹا اور پاک چین دوستی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ یاد رہے کہ ہر سال چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو میں چینی کا قومی دن منایا جاتا ہے اور دیگر ثقافتی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جس کی مقبولیت خیبر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور سمیت ملک کے دیگر شہریوں تک پھیل چکی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف مکاتکب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اعلیٰ حکام ہر سال ادھر کا رخ کر تے ہیں اور پاک چین دوستی کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے چینی ثقافتی مرکز میں بنائی گئی دیوار چین کی دیو ہیکل پورٹریٹ و دیگر سٹیٹ آف دی آرٹ گیلریوں میں تصاویر بنا کر اپنے دورے کو یاد گار بناتے ہیں ۔ گذشتہ روز منعقد کی جانے والی تقریب کو بھی شرکاء نے خوب انجوائے کیا اور چینی ثقافتی مرکز کی سجاوٹ اورمختلف گیلریوں میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے اس کی انتظامیہ کی کاوشوں اور شہریوں کو فراہم کی جانے والے مفت سہولیات کی تعریف کی ۔