پشاور ہائیکورٹ کا 6 بچوں کو بازیاب کرانے کا حکم

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے خاتون شہری کی چھ بچوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سی سی پی او پشاور کو بچے بازیاب کروانے اور کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے پشاور ہائیکورٹ نے اس حوالے سے سماعت کا مختصر حکم نامہ جاری کردیا مختصر حکم نامے میں لکھا ہے کہ سی سی پی او اگلی سماعت پر بچے بازیاب کرواکر عدالت میں پیش کریں ۔ والد نے عدالت کو بتایا کہ بچے درخواست گزار خاتون کے پاس ہے۔ درخواست گزار نے اس حقیقت کو مسترد کردیا اور کہا کہ بچے والد کے پاس ہیں۔ مختصر حکم میں عدالت نے سی سی پی او پشاور بچوں کو بازیاب کروائے اور کل تین اکتوبر تک عدالت میں پیش کریں ۔ درخواست پشاور کی ایک رہائشی خاتون مسما س نے دائر کی جس میں خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ انکی شادی 2006 میں ہوئی شوہر نے 2022 میں طلاق دی اور انکے چھ بچے سابقہ شوہر نے اپنے پاس رکھے ہیں اور درخواست گزارہ کو نہیں دے رہے ہیں۔ درخواست گزارہ نے استدعا کی ہے کہ عدالت انکے چھ بچے بازیاب کروائے اور انکے حوالہ کریں ۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت کل تک ملتوی کردی ہے اور سی سی پی او پشاور کو حکم دیا ہے کہ بچے بازیاب کروائے اور کل تک عدالت کے سامنے پیش کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed