ڈاکٹر ذاکر نائیک کل کراچی پہنچیں گے’ سکیورٹی ایس ایس یو کے سپرد

معروف اسلامی سکالر و مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کل  کراچی کادورہ کرینگے ۔اس سلسلے میں انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سکیورٹی ایس ایس یو کے حوالے کر دی گئی ہے۔آج2 اکتوبر کی دوپہر کراچی ایئر پورٹ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضی وہاب ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کریں گے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک سے مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمن کی ملاقاتیں طے ہیں، اس کے علاوہ جامع الرشید کے سربراہ مفتی عبدالرحیم اور دیگر شخصیات بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقاتیں کریں گے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک 4 اکتوبر کو اہم سرکاری ادارے کا دورہ کریں گے اور 5 اکتوبر کو مزار قائد پر تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ 7 سے 10 اکتوبر تک ان کی نجی ملاقاتیں طے ہیں۔جس کے بعد 11 اکتوبر کی صبح ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی سے لاہور روانہ ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف اسلامی سکالر مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچے تھے، وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور عطا الرحمن نے ان کا استقبال کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed