الخدمت فاؤنڈیشن نے پشاور سے تعلق رکھنے والے مزید 20نادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کر دیاجبکہ الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخواکے تحت اب تک آسان نکاح پراجیکٹ کے تحت نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی سہولت سے مستفید ہونے والے گھرانوں کی تعداد717ہوگئی۔20یتیم اورنادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کے سلسلے میں پیراماونٹ شادی ہال نادرن بائی پاس پشاور میں پروقار تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں 20جوڑوں کے عزیزواقارب دوست احباب پر مشتمل 1000سے زائد مہمانوں کیلئے پرتکلف دعوت ولیمہ کااہتمام بھی کیاگیا۔الخدمت فاونڈیشن پشاور کے تحت20ناداراور مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کی زیر صدارت منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ تھے۔تقریب میں الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے نائب صدر ذکر اللہ مجاہد، صوبائی صدر خالدوقاص،ضلعی صدر ارباب عبدالحسیب،جنرل سیکرٹری ملک پرویز خان اعوان جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ،ممتاز عالم دین شیخ القرآن مولانا مسیخ گل بخاری،الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی نائب صدر فدا محمد،سینئرمنیجر کمیونٹی سروسز محمد وسیم،منیجرمیڈیا نورالواحدجدون سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجتماعی شادیوں کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 20 جوڑوں کوفی جوڑا ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے مالیت کے ضروری گھریلوں اشیا ء بھی فراہم کئے گئے جن میں ڈبل بیڈ،واشنگ مشین،بیڈسٹل فین،ڈریسنگ ٹیبل،سلائی مشین،استری،واٹر،چائے اورڈنر سیٹ سمیت روزمرہ اشیاء کی 60اشیاء فراہم کی گئیں۔اجتماعی شادیوں کی اس تقریب کے جملہ اخراجات مخیر شخصیات نے سپانسر کئے تھے۔امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے 20جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔الخدمت خواتین کی جانب سے اس موقعہ پر خواتین کے لئے بنائے گئے الگ پنڈال میں 20دلہنوں کو بھی تخائف فراہم کئے گئے۔اجتماعی شادیوں کے اس پرمسرت موقع پر الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے 20جوڑوں کے عزیزواقارب اور دوست واحباب پر مشتمل 1000سے زائد مہمانوں کے لئے دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال میں غریب طبقہ پس کررہ گیاہے،معاشی ناانصافیوں کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پرمجبورہیں،کشمیر،غزہ اورقبلہ اول پرظالم قابض ہیں۔ ہم قبیلوں اورگروپوں میں تقسم ہیں اوردشمن ہم پرحملہ اورہے۔پشاورمیں جماعت اسلامی کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقدہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاکہ دعاہے اللہ تعالی تمام جوڑوں کوخاص رحمتوں سے نوازے،نکاح مسنونہ کو مشکل کام بنادیاگیاہے،معاشی ناانصافیوں کیوجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج ا مت مسلمہ کا ایک بڑا حصہ ظلم کا شکارہے کشمیر،غزہ اور قبلہ اول پر ظالم قابض ہیں، غزہ میں45 ہزار مظلوم افراد شہیدکردیئے گئے آج یمن اور لبنان میں انسانوں کاقتل عام جاری ہے وہ اپنے راستے کی ہررکاوٹ کوختم کرناچاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں پوری قیادت جیلوں میں ہے،ہم قبیلوں اورگروپوں میں تقسم ہیں دشمن ہم پرحملہ اورہے، آج امت کافرض بنتاہے کہ آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کرے۔