اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خاموشی سے گھر پہنچ گئے

اڈیالہ جیل کے لاپتا سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گھر پہنچ گئے، محمد اکرم 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب سے لاپتا تھے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے لاپتا سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم گھر پہنچ گئے، محمد اکرم 25 ستمبر کو گھر پہنچے تاہم اہل خانہ نے واپسی کی اطلاع کسی کو نہیں دی۔چند روز قبل ڈی آئی جی پریڑن آفس کے اسسٹنٹ ناظم شاہ بھی گھر واپس پہنچ گئے تھے، ناظم شاہ بھی سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کے ساتھ لاپتا ہوئے تھ۔اس کے علاوہ لاپتا ہونے والے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر غوری 17 اگست کو ہی گھر واپس پہنچ گئے تھے۔یاد رہے کہ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو محکمہ جیل نے فرائض میں غفلت برتنے پر نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کی تھی جب کہ محمد اکرم کی فیملی سے محکمہ جیل خانہ جات نے سرکاری رہائش گاہ بھی خالی کرالی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed