حکمران عدلیہ پر حملہ آور’ ترمیم کا مقصد مجھے جیل میں رکھنا ہے، عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کا قیام اس لیے عمل میں لایا جا رہا ہے کیونکہ یہ سپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے، نئی ترامیم سے ملک کا مستقبل تباہ ہو جائے گا، الیکشن فراڈ چھپانے کے لیے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔ آئینی ترمیم کا صرف اور صرف مقصد مجھے جیل میں رکھنا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ جسٹس قاضی فائز کو دوبارہ لا کر عدلیہ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں ہم اس کے خلاف خاموش رہیں گے، ہم اس کے خلاف بھرپوراحتجاج کریں گے، ہم لاہور میں پرامن جلسہ اور تاریخی احتجاج کریں گے، یہ ہمارے ملک کے مستقبل کا مسئلہ ہے، ان کو پتا ہے اگر جسٹس قاضی فائز گئے تو انسانی حقوق کی پٹیشنز سنی جائیں گی، اسی ڈر سے یہ ملک تباہ کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ اگر الیکشن کھل گیا تو سب کچھ ریورس ہو جائے گا، رول آف لاء کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، اس سے بڑا ظلم ملک پر نہیں ہو سکتا، یہ ملک سے قانون کی حکمرانی ختم کر کے جمہوریت کا بیڑا غرق کر رہے ہیں۔عمران خان نے کہا نیب ترامیم میں انہوں نے اپنے اربوں روپے معاف کروا کر خود کو تحفظ دیا، یہ سب کچھ ملکی مفاد کے خلاف ہو رہا ہے، ججز کو دھمکیاں دینے ، لوگوں کو اغوا کرنے، ایک سیاسی جماعت کو ختم کرنے سے سیاسی عدم استحکام بڑھے گا، ترمیم لانے والوں کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں، حکومت میں بیٹھے لوگ عدلیہ کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اشرافیہ کا انٹرسٹ اور ملکی مفاد آپس میں متضاد ہیں، ان کا انٹرسٹ الیکشن فراڈ اور اپنا پیسہ بچانے میں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed