پشاور: سپورٹس رپورٹر ریحان احمد خان
خیبرپختونخوا جو جٹسو انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ 6 ستمبر 2024 کو مردان میں منعقد ہوا جس میں پشاور ڈویژن نے پہلی پوزیشن حاصل کی اس چیمپئن شپ میں تمام صوبوں سے کثیر تعداد میں فائٹرز نے حصہ لیا اس ایونٹ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مردان محترمہ شگفتہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مردان سید اختر تھے پشاور نے 4 گولڈ میڈل اور 1 سلور 1 براون میڈلز جیتے اس ایونٹ کے آرگنائزرز جو جٹسو ایسوسی ایشن صوبائی صدر تحسین اللہ اور سیکرٹری جنرل نعیم جان اور مردان جو جٹسو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کامران تھے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مردان کے تعاون سے منعقد ہوا انڈر 14 میں پشاور کے محمد ہادی نے 25 کلو گرام ویٹ اور جنید نے 35 کلو گرام ویٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور انڈر 17 میں پشاور کے احسان اللہ 62 کلو گرام ویٹ میں گولڈ میڈل فیصل خان نے 56 کلو گرام ویٹ میں۔ گولڈ میڈل اور محمد شاہ نواز نے 50 کلو گرام ویٹ میں سلور میڈل شاہ فہد نے 69 کلو گرام ویٹ میں براون میڈل جیت کر پشاور کو پہلی پوزیشن دلائے
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مردان سید اختر اسسٹنٹ کمشنر مردان محترمہ شگفتہ اور پاکستان واریر ولفز مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ہمایون خان نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے