پی ٹی آئی جلسے کیلئے جانیوالی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا

موٹر وے ایم ون پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے جلسے میں جانے والی گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے متعدد کارکنان زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فلائنگ کوچ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔ ترجمان تحریک انصاف کا بتانا ہے کہ حادثہ ایم پی اے شیر علی آفریدی کے قافلے میں پیش آیا جس میں زخمی ہونے والے کارکنان کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایم پی اے شیر علی نے اپنی گاڑی میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد کے نواحی علاقے سنگجانی میں جلسہ کیا جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے کارکنوں کی آمد کا سلسلسہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed