لکی مروت میں ایس ایچ او کے گھر پر حملہ’ 2 بھائی شہید ہوگئے

لکی مروت میں دہشت گردوں نے ایس ایچ او کے گھر پر حملہ کردیا فائرنگ سے ایس ایچ او کے 2بھائی شہید ہو گئے ۔واقعہ تھانہ لکی سٹی کی حدود ابا خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے ایس ایچ او شفقت اللہ کے گھر پر حملہ کردیا ۔فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او کے دو بھائی نوید اللہ اور شفیع اللہ شہید ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او کے جاں بحق ہونے والے بھائی صفی اللہ بھی پولیس اہلکار تھے ۔حملہ کے بعد ایس ایچ او شفقت اللہ خان گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے ۔نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی نعشیں سٹی ہسپتال لکی مروت منتقل کردی گئی ۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جس نے علاقے کو گھر میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed