صوابی’ ختم نبوت اجتماع سے واپسی پر کار الٹ گئی’ عالم دین شہید’2 زخمی

پشاور ، اسلام آباد موٹر وے پر لاہور میں ختم نبوت اجتماع سے واپسی پر کار الٹنے سے ایک عالم دین شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے ، دیگر معجزانہ طور پر بچ گئے ،زخمی اور متوفی عالم دین کو باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان لاہور میں ختم نبوت گولڈن جوبلی میں شرکت کرنے کے لیے ضلع صوابی سے کارکنان گاڑیوں کے ذریعے گئے تھے جہاں اجتماع ختم ہونے کے بعد واپس آرہے تھے ، جب موٹر میں سوار علما کرام کی گاڑی جنگ باہتر انٹر چینج کے قریب پہنچی تو الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار جامعہ رشیدیہ ٹھنڈ کوئی کے مدرس شیخ الحدیث مولانا شمس النواس شہید جبکہ جامعہ شمسیہ زیدہ کے مہتمم اسد الرحمن اور مولانا اختشام الحق معمولی زخمی ہوگئے ، اور دیگر ساتھی بچ گئے ۔ انہیں فوری طور پر باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیا گیا ، مولانا شمس النواس کو اپنے آبائی قبرستان واقع موضع ٹھنڈ کوئی میں سپردِ خاک کر دیا گیا ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed