8ستمبر کا جلسہ حکومت اور عوام کے درمیان کھلی جنگ ہوگی، شاندانہ گلزار

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ آٹھ ستمبر کا جلسہ حکومت اور عوام کے درمیان کھلی جنگ ہوگی۔عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ جلسہ منسوخ نہیں ہوگا۔اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو باعزت رہا کرے۔پاکستان میں امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیاں چل رہی ہیں۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ کے حوالے سے ترمیم کرنا چاہتی ہے۔اپوزیشن کا کوئی ممبر اسمبلی حکومت کی حمایت نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی کوشش ہے کہ آٹھ ستمبر کا جلسہ کسی صورت میں روکا جائے۔عمران خان نے کہا ہے کہ زندگی میں اصولوں کی بنیاد پر جنگ جاری رہے گی۔افواج پاکستان کو سرحدوں کی دفاع کا جو فریضہ قائدا اعظم نے سونپا تھا وہ سرحدوں کا دفاع کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر عوام اس لیے خاموش ہیں کہ عمران خان ابھی تک زندہ ہیں۔اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو پاکستان کے عوام اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔عمران خان کو ایک کنٹینر میں قید کیا ہوا ہے۔آٹھ فروری کے الیکشن میں جیلی مینڈیٹ سے بننے والی حکومت اب مزید نہیں چل سکے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے بااثر افراد سے کہا ہے کہ حکمرانوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی کی صرف 17 نشستیں جیتی ہیں اور انہیں اقتدار سونپ دیا گیا ہے۔ہماری جماعت عمران خان نے دو تہائی الیکشن میں نشستیں حاصل کی ہیںمگر ہمارے انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ترجیح بنیادوں پر عدلیہ میں ترمیم کے حوالے سے جو کوششیں کر رہی ہے اس سے منسوخ کریںورنہ عدلیہ اور حکومت میں ایک نئی جنگ چھڑ جائے گی۔سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے جو فیصلہ دیا ہے حکومت اس پر عمل درآمد کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed