وزیراعلی کے بھائیوں کا گورنر کو 50کروڑ ہرجانے کا نوٹس

شعیب جمیل

خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن اوربے ضابطگیوں کے الزامات پر وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائیوں نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیاہے جس میں موقف اپنایاگیاہے کہ گورنر خیبرپختونخوا 14روز کے اندر اندر ہرجانے کی ادائیگی کرے یا پھر باقاعدہ معافی مانگے بصورت دیگر ان کیخلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرینگے۔ قانونی نوٹس وزیراعلی خیبرپختونخوا کے بھائیوں ایم این اے فیصل امین اور میئرڈیرہ اسماعیل خان عمر امین کیجانب سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ارسال کی گئی ہے۔علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ کی وساطت سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گیسٹ کے طور پرحصہ لیا اور اس دوران انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی پرکرپشن اور بدعنوانی کے بے بنیاد اورجھوٹے الزامات عائد کیے۔علی امین گنڈاپور اس وقت صوبے کے وزیراعلی ہیں جبکہ ان کے بھائی بھی اہم عہدوں پر فائز ہیں اور ان کی اپنے حلقے اور صوبے کے عوام کیلئے گراں قدر خدمات ہیں تاہم گورنر کے ان الزامات سے ان کی سیاسی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔پروگرام کے دوران اینکر پرسن نے بھی کرپشن کے ان الزامات پر وزیراعلی کا موقف لینے کی کوشش نہیں کی جو بدنیتی کا مبنی تھا اور محض وزیراعلی اور ان کے خاندان والوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ نوٹس میں کہاگیا ہے کہ گورنر14روز کے اندر اندر50 کروڑ ہرجانہ ادا کرے یا پھر معافی مانگی جائے بصورت دیگر ان کیخلاف باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed