شعیب جمیل
لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدراور میئر مردان حمایت اللہ ایڈووکیٹ نے پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کے پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج ، آنسو گیس شیلنگ اورغیر قانونی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گرفتار بلدیاتی نمائندوں کو فوری طور پررہاکر نے اوران پر ہونیوالے تشدید کی شفاف انکوائری کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کامطالبہ کیاہے ۔ اس حوالے سے حمایت اللہ مایا ر نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندے پرامن احتجاج کرنے کیلئے نکلے تھے تاہم ان پر جس قسم سے لاٹھی چارج کرکے ا ن پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ہے جو ایک غیر قانونی اقدام ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے کیونکہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا آئینی اور قانونی حق ہے ۔جس طرح صوبائی حکومت اپنے حقوق کے حصول کیلئے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ کریں گے تو اسی احتجاج کا حق عام شہریوں کے پاس بھی ہونا چاہیے ۔اگرچہ گزشتہ رو زانکی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپو رکے ساتھ کوکل گورنمنٹ ایکٹ کی اصل صورت میں بحالی اور اختیارات سمیت دیگر مطالبات کے حوالے سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انھوںنے ہمارے مطالبات منظور کرکے اس حوالے سے اپنا ایک ویڈیو پیغام اور بیان بھی جاری کیاہے لیکن اگرچند ساتھیوں کو اس حوالے سے کوئی تحفظات تھے تو انکے تحفظات کو دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے ان کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے کر ان پر تشدید کی بجائے انکے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئے تھے۔