شعیب جمیل
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل سنگل بنچ نے مبینہ طور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو ضمانت پر رہاکرنے کے احکاما ت جاری کردیئے ۔ ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی عبدالرحمان اور اویس ایڈووکیٹس نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم اسحاق پر الزام ہے کہ وہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر کیلئے چارسدہ میں مخبری کرتاہے جسکی موجودگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی سی ٹی ڈی پولیس نے کاروائی کے دوران ملزم کوگرفتار کرکے اسکے خلاف انسداد دہشتگری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ماتحت عدالت سے ضمانت کی درخواست خار ج ہونے پر ملزم نے ہائیکور ٹ میںدرخواست ضمانت دائر کی، دوران سماعت عدالت کو بتایاگیاکہ ملزم پر جو الزام لگایاگیاہے اس حوالے سے استغاثہ کے پاس کوئی ثبوت نہیںہیںلہذا ملزم کو ضمانت پر رہا کیاجائے ، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے ۔