وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے مطابق کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے ضلع کوہاٹ اور ضلع کرک کے ڈپٹی کمشنرز کے ہمراہ میں کے مختلف محکموں کے سربراہوں کے ساتھ اجلاس سمیت آمدہ پولیو مہم سے متعلق بریفننگ لی اور پروگرام “عوامی ایجنڈا “ کے تحت مختلف سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن کوہاٹ معتصم باللہ شاہ نےضلع کوہاٹ اور کرک کا تفصیلی دورہ کیا اس دوران انہوں نے ضلع کوہاٹ اور کرک کے مختلف ھسپتالوں کے سربراہوں اور اسکولوں کے پرنسپلز سے میٹنگ کی اور اساتذہ و طلباء کی ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کیا ، کمشنر کوہاٹ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسکولوں میں اساتذہ اپنی حاضری یقینی بنائیں ، طلباء کی پڑھائی و ڈسپلن پرخصوصی توجہ دیں اور ساتھ ساتھ طلباء کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھے تاکہ ان کی سکول آنے کے رجحان میں دلچسپی پیدا ہو،ھسپتالوں میں عملے کی حاضری اور مریضوں کی بھرپور دیکھ بھال کرنے کی ہدایات دی گئ۰
بعد ازاں کمشنر کوہاٹ نے آمدہ پولیو مہم کے حوالے سے کی گئی تیاریوں پر نظرثانی اجلاس کیا، این سٹاپ آفیسرز کوہاٹ اور کرک نے پولیو مہم ستمبر 2024 پر تفصیلی بریفننگ دی کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے تمام شرکاء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمپین کامیاب بنانے میں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے۔ میٹنگ کے اختتام پر کمشنر کوہاٹ نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران تمام والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور ان کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں
علاوا ازیں کمشنر کوہاٹ نے عوامی ایجنڈے پر عمل درآمد کے سلسلے میں انتظامی افسران اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں عوامی ایجنڈے کے تمام پہلوؤں، عمل درآمد کے طریقہ کار، ٹائم لائنز اور ذمہ داریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کمشنر کوہاٹ نے شرکاء کو واضح کیا کہ عوامی ایجنڈا صوبے میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع پروگرام ہے۔ عوامی ایجنڈا میں عوامی خدمات کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ عوامی خدمات کے عمومی معاملات کے علاوہ صفائی ستھرائی، عوامی سہولت، ریونیو معاملات، کوالٹی کنٹرول، فوڈ اینڈ پرائس کنٹرول، عوامی خدمات کی بروقت فراہمی، اور عوامی سہولیات کے لئے اقدامات شامل ہیں۔