وزیراعلیٰ کے ساتھ مذاکرات کامیاب،بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ختم

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج ختم کردیا ۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور بلدیاتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے بعد مئیر پشاور کی قیادت میں وفد واپس روانہ ہو گیا ۔مذاکرات میں ویلج و نیبرہڈ کونسلز کے چیئرمین کے اختیارات واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔مذاکراتی کمیٹی کے مطابق 15ستمبر تک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ۔کمیٹی نے بتایا کہ مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ ایم پی ایز کے فنڈ کے مطابق 50فیصد فنڈ این سی اور وی سی چیئرمین کو جاری کیے جائیں گے ۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے تحصیل میئر اور چیئرمین کے اختیارات بھی واپس کرنے کا اعلان کیا ہے ۔بلدیاتی نمائندوں کی مذاکراتی کمیٹی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے کے اعلان کرتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed