لٹس زو(LetsZu) ٹورز اینڈ ٹریولز کمپنی کے زیر اہتمام تقریب

نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں اور نوجوانوں کو بھر پور سپورٹ دینگے،مہمان خصوصی سید انجینئرمحمود
5 سالوں سے تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں۔ 7000 پلس لوگ ٹریول کر چکے ہیں،ڈاکٹرصلاح الدین
پشاور(سٹی رپورٹر)لٹس زور(LetsZu) ٹورز اینڈ ٹریولز کمپنی کے زیر اہتمام پشاور کے مقامی ہوٹل میں اوپن مائیک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پشاور اور صوبہ بھر سے نامور گلوکاروں و شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کوگلوکاروں نے چارچاند لگادیئے

LetsZu ٹورز اینڈ ٹریولز کمپنی کے زیر اہتمام اوپن مائیک تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمی خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (KPBOIT)قونصل جنرل تاجکستان انجیئرسید محمود اور سیکرٹری جنرل پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن عالم خان ایڈووکٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر KPBOITگل محمد،انجینئر فیاض اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاجکستان کے قونصل جنرل انجینئر سید محمود نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں اور نوجوانوں کو بھر پور سپورٹ دینگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ LetsZu ٹورز اینڈ ٹریولز کمپنی کی جانب سے شہریوں کو تفریحی مواقع اور ملک بھر کی سیر کرانے کا اقدام خوش آئند ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے LetsZu ٹورز اینڈ ٹریولز کے سی ای او اور بانی ڈاکٹر صلاح الدین نے کہا کہ ہم پچھلے 5 سالوں سے دوروں اور تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں۔ 7000 پلس لوگ ہماری کمپنی کی جانب سے ہمارے ساتھ ٹریول کر چکے ہیں، وقت بہ وقت نئے علاقوں کی تلاش، قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سیاحتی مقامات پر سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ ان علاقوں کو فروغ دیا جا سکے

اور دور دراز علاقوں اور خیبرپختونخوا کی معیشت کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر ہمارا ٹارگٹ ڈاکٹرز، میڈیکل سٹوڈنٹس، ایڈووکیٹ اور بیوروکریٹس تھے تاہم ایم او یوز سائن کرنے کے بعد اب اسے ملک بھر میں پھیلا دیا گیا ہے۔ ہمارے پاس 80 سے زیادہ ممبران کی ایک ٹیم ہے جس میں ٹور منیجرز، ٹور گائیڈ ایمبیسیڈرز شامل ہیں جو ملک کے ہر شہر کے مرد و خواتین پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed