بچی سے زیادتی، ملزم کوعمر قیداو رپانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

شعیب جمیل

چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے کم سن لڑکی سے زیادتی کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو 25 سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی مدعی مقدمہ کی جانب سے کیس کی پیروی ولی خان ایڈوکیٹ نے کی۔ فاضل عدالت کی جج لبنی زمان نے کیس کی سماعت شروع کی تو اس موقع پر ولی خان ایڈوکیٹ نے عدالت کوبتایا گیا کہ مذکورہ متاثرہ بچی مسمات نون جس کی عمر 18 سال سے کم ہے کو 5 آگست 2023 کو پولیس سٹیشن شیخ ملتون مردان کی حدود میں اس کے چچازاد عثمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا جس کے بعد کیس کی ایف آئی ار درج ہوئی۔ ولی خان ایڈوکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ اس ضمن میں باقاعدہ طور پر پولیس نے تمام شواہد حاصل کئے ہیں اور میڈیکل رپورٹ سے بھی یہ ثابت ہوتا ہے کہ مذکورہ لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے انہوں نے عدالت کوبتایا کہ اس کیس میں سب سے اہم ملزم کی شناخت ہے کیونکہ متاثرہ بچی پہلے ہی اپنے چچازاد کو پہچان سکتی ہے اور انہوں نے صرف اس پر دعویداری کی ہے اس لئے یہ کسی صورت نہیں ہوسکتا کہ اس پر غلط بیانی کی گئی ہو اس کے ساتھ ساتھ موقع سے جو شہادتیں ملی ہیں وہ بھی پولیس ریکارڈ اور عدالتی فائل پر موجود ہے۔ عدالت نے تمام دلائل مکمل پونے پر ملزم عثمان کو 25 سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed