فیصل امین گنڈپور کو ڈی آئی خان ڈیڈک کمیٹی کا چیئرمین بنادیا گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور کے  بھائی فیصل امین گنڈاپور کو ڈی آئی خان ڈیڈک کمیٹی کا چیئرمین بنادیا گیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق  فیصل امین گنڈاپور کو ڈی آئی خان ڈیڈک کمیٹی کی  چیئرمین شپ دے دی گئی ہے، فیصل امین ڈی آئی خان سے رکن قومی اسمبلی بھی ہیں۔

لوئر کوہستان سے ایم این اے ساجد اللہ، کرم سے ایم این اے حامد حسین کو ڈیڈک چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح اپر اور لوئر چترال کے لیے ایم این اے عبدالطیف اور اپر دیر کے لیے ایم پی اے محمد یامین کو ڈیڈک چیئرمین بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed