دھونی کو زندگی میں کبھی معاف نہیں کروں گا، والد یوراج سنگھ

کراچی: سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے ایک بار پھر ایم ایس دھونی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی چینل سے بات کرتے ہوئے یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے کہا کہ میں دھونی کو زندگی میں کبھی معاف نہیں کروں گا، اُسے آئینے میں اپنا چہرہ دیکھنا چاہئے، وہ بہت بڑا کرکٹر ہے لیکن اس نے میرے بیٹے کے خلاف جو کیا اب سب کچھ سامنے آرہا ہے۔

یوگراج سنگھ نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی دو چیزیں نہیں کیں، پہلا جس نے میرے ساتھ غلط کیا ہو میں نے کبھی اسکو معاف نہیں کیا، دوسرا میں نے کبھی ان کو گلے نہیں لگایا چاہے وہ میرے بچے یا گھر والے ہی کیوں نا ہوں۔

یاد رہے کہ یوگراج سنگھ پہلے بھی متعدد بار مہندر سنگھ دھونی کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں، وہ سابق بھارتی کپتان پر اپنے بیٹے کا کیریئر تباہ کرنے اور یوراج سنگھ سے حسد کا الزام لگاتے ہیں۔

رواں سال کے شروع میں یوراج سنگھ کے والد نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ دھونی کی وجہ سے چنئی سپر کنگز آئی پی ایل 2024 میں ہار گئی تھی۔

خیال رہے کہ یوراج کے والد یوگراج سنگھ بھی بھارتی کرکٹ ٹیم میں کھیل چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed