سیشن کورٹ لاہور نے سائبر کرائم مقدمے میں سابقہ بیورو کریٹ اور کالم نگار اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔سیشن کورٹ نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا اور اُن کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔سیشن کورٹ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، اوریا مقبول جان کی جانب سے میاں علی اشفاق نے دلائل دیے تھے۔سائبر کرائم مقدمے میں گرفتاری کے بعد اوریا مقبول جان نے ضمانت پر رہائی کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔