نوجوانوں 25 ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا ؟ رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا

لاہور : چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا، خواہشمند نوجوانوں کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے، جس میں 25ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نواجونوں کے روشن مستقبل کے لئے متحرک ہیں ، پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔

پہلے مرحلے میں 6ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی، انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 25ہزار ماہا نہ وظیفہ دیا جائے گا۔

انٹرن شپ پروگرام کے پہلے فیز کا دورانیہ 6 ماہ ہے، پروگرام میں گزشتہ دو برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹس کو ترجیح دی جائے گی۔

انٹرن شپ میں اپلائی کرنے کے لئے عمر حد18سے 25برس ہے، منتخب انٹرنی کو نجی شعبہ کے نمایاں اداروں میں تعیناتی کا موقع ملے گا۔

انٹرن شپ پروگرام کے خواہمشند نواجوان cmip.punjab.gp.pk پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نوجوان قدم بڑھائیں ،روشن مستقبل منتظر ہے، حکومت پنجاب نوجوانوں کو باوقار طریقے سے مالی خودمختاری کی راہ پرگامزن کرنا چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed