آزادی سائیکل ریس اویس خان نے جیت لی.

پشاور(سپورٹس رپورٹر)این ٹی ڈی سی کے اویس خان نے ایک گھنٹہ‘دس منٹ اور چودہ سیکنڈز کیساتھ پشاور تا نوشہرہ آزادی سائیکل ریس جیت لی‘خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی گزشتہ روز صبح نو بجے لیوش بزنس سینٹر پتنگ چوک رنگ روڈ پشاور سے آزادی پاکستان سائیکل ریس کا آغاز ہوا‘چیئرمین کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن و آرگنائزر نثار احمد نے باقاعدہ طور پر 41 کلو میٹر کی ریس کا افتتاح کیا‘ جس میں ایس ایس جی سی، بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی اور خیبر پختونخوا کے مختلف ڈویژن اور کلب کے سائیکلسٹس نے شرکت کی‘آرگنائزنگ سیکرٹری و چیئرمین کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد‘ صدر سید شایان علی شاہ اورسیکرٹری کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن محمد علی کے مطابق نوشہرہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور نوشہرہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے تعاون سے پشاور سے نوشہرہ سائیکل ریس کے شرکائنے 41 کلومیٹر کا فاصلہ طیکیا‘نتائج کے مطابق این ٹی ڈی سی کے اویس خان ایک گھنٹہ‘دس منٹ اور چودہ سیکنڈز کیساتھ پہلے‘ ایس ایس جی سی کے فرمان ایک گھنٹہ‘دس منٹ اور سولہ سیکنڈز کیساتھ دوسرے بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی کے ساجد علی ایک گھنٹہ‘دس منٹ اور اٹھارہ سیکنڈز کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے‘ضلع مہمند کے احمد زیب چوتھے‘پشاور ڈسٹرکٹ کے نبی اللہ اور مردان کے سائیکلسٹ عمر فاروق بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہے‘ اختتامی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس نوشہرہ میں ہوئی۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ذکائاللہ نیکامیاب کھلاڑیوں میں نقد انعامات‘ ٹرافیاں میڈلز‘ سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کیں اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد‘ٹیکنیکل آفیشلز مراد علی‘محمد بلال‘ محمد ذیشان اور قاری رفیع اللہ بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed