خاتون اور بچوں پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں گرفتارملزم کی درخواست ضمانت خارج

شعیب جمیل

ایڈیشنل سیشن جج بخت عالم نے خاتون اوراسکے بچوں پر تیزاب ڈالنے کے الزام میںگرفتار ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کرکے ملزم کو جیل میںبند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ استغاثہ کے مطابق گرفتارملزم عمر پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ ٹائون کی حدود میں رکشے میںسوار مسمی ( ت) اور اسکے بچوں پر تیزاب پھینک دیا،جس سے خاتون اور اسکے بچے جھلس گئے ،اس پر خاتون کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف دفعہ 336بی،109اور مقدمہ درج کرلیا، بعدازیں تفیش پولیس نے ملزم عمر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے اپنی گرفتاری کے خلاف سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی، گزشتہ روز جب کیس کی سماعت مکمل ہوئی توعدالت نے ابتدائی دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی ضمانت کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں بندھ رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed