شعیب جمیل
پشاور کی مقامی عدالت نے مبینہ طور پرآشنا کے ساتھ ملکر خاوند کو قتل کرنے والی خاتون ملزمہ سمیت دیگر دوملزمان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے ، گزشتہ روز جب پولیس نے ملزمان نعیم ، نہال اور مسمی ( ا) کا جسمانی ریمانڈ ختم ہوکراسے دوبارہ عدالت میں پیش کیاگیاتو اس موقع پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے تینوں ملزمان کو چودہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ۔ واضح رہے کہ ملزمہ مسمی ( ا) پرالزام ہے کہ اسکی ایما پر اسکے آشنا نعیم نے اپنے ساتھی نہال کے ساتھ ملکر ملزمہ کے شوہر ثاقب کو فائر نگ کرکے قتل کردیا۔ بعدازیں تفتیش پولیس نے تینوں ملزمان کوگرفتار کرلیا۔